ملتان میں مزدور،دیہاڑی دار طبقہ کیلئے بلا معاوضہ کھانے کی فراہمی کا منصوبہ متعارف

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء) وا پڈا ٹا ؤ ن ملتان میں ضلعی انتظا میہ نے مزدور اور دیہا ڑی دار طبقے کی فلا ح بہبود کے لیئے منفرد اقدام اٹھاتے ہو ئے نجی سیکٹر کے تعاون سے بلا معاوضہ کھانے کی فراہمی کا منصوبہ متعارف کرا دیا۔کمشنر ملتان عامر کریم خان نے اس منصو بے کو من و سلوی کا نام دیتے ہو ئے اس کا افتتاح کیا۔عشائیہ سے خطاب میں کمشنر ملتان نے کہا کہ من و سلوی کے تحت فریزر میں کھانا محفوظ کر کے ضرورت مندوں کو فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شہری اپنا بچا ہوا صا ف ستھرا کھانا ڈ بوں میں ڈال کر فریزر میں رکھ سکیں گے۔ جبکہ مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ یتیم اور بیوہ خواتین اپنی ضرورت کا کھا نا با عزت طریقے سے حا صل کر سکیں گے۔کمشنر ملتان عا مر کریم خان نے کہا کہ کئی مخیر حضرات تازہ کھانے کی فرا ہمی میں بھی شریک ہو ں گے اور بزنس کمیو نٹی بڑھ چڑھ کر اس کار خیر میں حصہ لے رہی ہے۔مزید فریزر جلد مختلف کالو نیوں اور علاقوں میں نصیب کیئے جائیں گے۔اس موقع پرخواجہ فیصل، شیخ اطہر ممتاذ، شیخ کاشف ممتاذ،چوہدری علی وڑائچ، حسنین عباس کھیڑا،شیخ فضل الہی، آصف مجید، ریحان کھو کھر،شیخ فیصل،رانا خلیل، برگیڈیئر (ر) لیاقت علی،و دیگر معززین نے شرکت کی:۔

متعلقہ عنوان :