چین کا ہیٹی میں نئی بین الاقوامی سکیو رٹی فورس کے مستقبل پر شدید تحفظات کا اظہار

بدھ 1 اکتوبر 2025 23:34

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)اقوام متحدہ میں چین نے ہیٹی کے لیے نئی بین الاقوامی گینگ کنٹرول فورس (جی ایس ایف ) کے قیام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ میں چینی مندوب فو کانگ نے کہا کہ قرارداد میں فورس کی تشکیل، اختیارات اور شہری ہلاکتوں سے بچا جیسے اہم امور پر وضاحت نہیں دی گئی، جب کہ اسے عجلت میں منظور کیا گیا۔

چین نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اس مشن کی سخت نگرانی کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ طاقت کے استعمال سے ہیٹی کی بگڑتی صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے، کیونکہ اصل مسئلہ وہاں کی غیر مستحکم حکومت اور مسلسل اسلحے کی ترسیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیٹی میں دیرپا امن صرف تب ممکن ہے جب تمام سیاسی قوتیں خود مل کر قومی استحکام کی راہ اپنائیں۔