اساتذہ کا کردار معاشرے اور قومی ترقی میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے، وائس چانسلر نواز شریف زرعی یونیورسٹی

بدھ 1 اکتوبر 2025 23:27

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی نے کہا ہے کہ اساتذہ کا کردار معاشرے اور قومی ترقی میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے، طلبہ کو صرف مقامی نہیں بلکہ عالمی سطح کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جائے۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ جدید دور میں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے باوجود طلبہ کی تربیت کا پہلو سب سے زیادہ اہم ہے،تعلیم کے ساتھ تربیت ہی وہ عنصر ہے جو نوجوانوں کو ذمہ دار اور باکردار شہری بناتا ہے، نوجوانوں کو ایسے ہنر، علم اور اعتماد کی ضرورت ہے جس سے وہ دنیا بھر میں کامیابی حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی خدمات کو مالی پیمانوں میں نہیں پرکھا جا سکتا کیونکہ وہ زندگیاں سنوارتے ہیں، اساتذہ اپنے کردار کو پہچانیں اور محنت، دیانت اور رول ماڈل بن کر طلبہ کو محنت اور جدوجہد کی راہ دکھائیں۔وائس چانسلر نے کہا کہ محنتی اور باصلاحیت طلبہ نہ صرف بہتر روزگار حاصل کریں گے بلکہ ملک کی سماجی اور قومی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کریں گے۔