دھان فصل کی کٹائی کے بعد فصل کو آگ لگائی تو گرفتاری ہو گی‘محکمہ زراعت کا انتباہ

بدھ 1 اکتوبر 2025 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)دھان کے کاشتکاروں کو آگ لگانے سے سخت وارننگ جاری کی گئی ہے۔محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ دھان کی فصل کی کٹائی کے بعد باقیات کو آگ لگا کر جلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور گرفتاریاں ہوسکتی ہیں۔محکمہ کے مطابق فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے سموگ پیدا ہوتی ہے جو انسانی صحت اور ماحول کے لیے مضر ہے۔

(جاری ہے)

اس عمل سے نہ صرف فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ عوامی صحت متاثر ہونے اور سانس کی بیماریوں کے بڑھنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔محکمہ زراعت نے کاشتکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مڈھوں کو جلانے سے گریز کریں اور متبادل طریقے اختیار کریں۔ ساتھ ہی بتایا گیا کہ دھان کی باقیات کو محفوظ طور پر تلف کرنے یا انہیں کمپوسٹنگ اور دیگر زرعی طریقوں سے دوبارہ استعمال کرنے کے سلسلے میں رہنمائی دی جائے گی۔محکمہ نے واضح کیا کہ دھان کے مڈھوں کو آگ لگانا قابلِ سزا جرم تصور کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :