ایف آئی اے فیصل آباد نے انسانی سمگلنگ کوشش ناکام بنادی، ایجنٹ کے ذریعے وزٹ ویزا پر آذربائیجان سے غیر قانونی طور پر بوسنیا جانے والا مسافر آف لوڈ

بدھ 1 اکتوبر 2025 21:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) ایف آئی اے فیصل آباد نے انسانی سمگلنگ کوشش ناکام بنادی، ایجنٹ کے ذریعے وزٹ ویزا پر آذربائیجان سے غیر قانونی طور پر بوسنیا جانے والا مسافر آف لوڈ کرکے تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن حکام نے فیصل آباد ائرپورٹ پر کارروائی کرکے وزٹ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر بوسنیا جانے کی کوشش ناکام بنادی اور مسافر کو آف لوڈ کرکے تحویل میں لے لیا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ مسافر واصف علی فلائٹ نمبر FZ356 کے ذریعے آذربائیجان جا رہا تھا۔مسافر نے آذربائیجان سے غیر قانونی طور پر بوسنیا جانا تھا۔مسافر کا تعلق منڈی بہائو الدین سے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر ایجنٹ سے رابطے میں تھا۔مسافر نے ایجنٹ کو مجموعی طور پر 35 لاکھ روپے ادا کئے۔مسافر کو آف لوڈ کر کے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :