ریاض انٹرنیشنل بُک فیئر 2025 کا آغاز، ازبکستان کی بطور اعزازی مہمان شرکت

جمعرات 2 اکتوبر 2025 11:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) سعودی عرب میں ’’ریاض انٹرنیشنل بُک فیئر 2025‘‘ کا آغاز ہو گیا ،جو 11 اکتوبر تک جاری رہے گا،میلے میں 25 ممالک سے 2 ہزار مقامی اور بین الاقوامی اشاعتی ادارے شرکت کر رہے ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق ’’ریاض انٹرنیشنل بُک فیئر 2025‘‘ کا انتظام’’دا لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن‘‘ نے کیا ہے۔

بک فیئر 11 اکتوبر تک امیرہ نورہ بنتِ عبدالرحمٰن یونیورسٹی میں جاری رہے گا۔ رواں سال کے بُک فیئر میں ازبکستان اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کر رہا ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کے سعودی عرب کے ساتھ ثقافتی تعلقات مضبوط ہیں۔ یہ بک فیئر ریجن کی سب سے بڑی ثقافتی تقریب ہے جس کے اہم پروگرام میں 200 سے زیادہ ایونٹس ترتیب دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس میں بچوں کے لیے ایک خصوصی زون مختص کیا گیا ہے جہاں عمر کے لحاظ سے ان کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انتظام ہے۔

طباعت کی صنعت کو تعاون اور شراکت داریوں کو تقویت دینے کے لئے بک فیئر میں اس مرتبہ بھی بزنس زون قائم کیا گیا ہے۔ اس ایونٹ میں ادبی ادارے اکٹھے ہوں گے جبکہ ناشروں کے لیے خصوصی خدمات کا انتظام ہوگا۔ حکومت اور مالیاتی اور کاروباری اداروں کو ذہن میں رکھتے ہوئے میلے میں خصوصی پویلین قائم کئے گئے ہیں۔کتب کی صنعت میں بزنس زون، انٹرپرینیورشپ ، کاپی رائٹ اور لائسنسنگ پر مکالمے کی میزبانی اور ورکشاپس منعقد کرے گا۔

متعلقہ عنوان :