ہمارا وژن ایک صاف، روشن اور خوبصورت ڈیرہ مراد جمالی ہے ،میر صفدر خان عمرانی

جمعرات 2 اکتوبر 2025 16:48

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے چیئرمین میر صفدر خان عمرانی اور چیف آفیسر سلیم خان ڈومکی نے کہا ہے کہ ہمارا وژن ایک صاف، روشن اور خوبصورت ڈیرہ مراد جمالی ہے جس کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں یہ شہر ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اور اس کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی کے عمل میں بلدیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے گھروں، محلوں اور بازاروں کو صاف ستھرا رکھنے میں کردار ادا کریں تاکہ ہم سب مل کر ڈیرہ مراد جمالی شہر کو صاف ستھرا رکھیں، چیئرمین میر صفدر خان عمرانی اور چیف آفیسر سلیم خان ڈومکی نے مزید کہا کہ "صاف ڈیرہ مراد جمالی، صحت مند ڈیرہ مراد جمالی ہماری پہچان ہے"، اسی نعرے کو لے کر میونسپل کمیٹی نے شہر کے بڑے نالوں اور سیوریج سسٹم کی جنرل صفائی کا عمل تیز رفتار انداز میں شروع کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں اور خصوصی مشینری بھی استعمال میں لائی جا رہی ہے تاکہ سیوریج مسائل کا مستقل حل نکالا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کی خوبصورتی اور ماحول کی بہتری کے لیے اس مہم کو مرحلہ وار مزید وسعت دی جائے گی۔چیئرمین میر صفدر خان عمرانی اور چیف آفیسر سلیم خان ڈومکی نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ڈیرہ مراد جمالی کو صاف ستھرا بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :