جمانا الراشد ٹائم میگزین کی ٹائم 100 نیکسٹ لسٹ میں شامل ہونے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں

جمعرات 2 اکتوبر 2025 15:53

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (ایس آر ایم جی)کی سی ای او اور ریڈ سی فلم فائونڈیشن کی چیئرپرسن جمانا آر الراشد نے ٹائم میگزین کی ٹائم 100 نیکسٹ لسٹ میں شامل ہو کر پہلی سعودی خاتون کے طور پر تاریخ رقم کی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ بااثر افراد کی مشہور ٹائم 100 کی فہرست کی توسیع ٹائم 100 نیکسٹ لسٹ ہے جو ایسے ابھرتے ہوئے رہنماں کو نمایاں کرتی جو کاروبار، تفریح، کھیل، سیاست، صحت اور سائنس کو تشکیل دے رہے ہیں۔جمانا الراشد کی شمولیت کاروبار اور میڈیا میں ان کی نمایاں قیادت کو ظاہر کرتی ہے اور عالمی سطح پر سعودی خواتین کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔