ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر انجینئر محمد اشتیاق نے چارج سنبھال لیا

جمعرات 2 اکتوبر 2025 19:24

شرقپورشریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر انجینئر محمد اشتیاق نے چارج سنبھال کر محکمانہ امور کی انجام دہی شروع کردی ۔

(جاری ہے)

ان کی آمد پر چیف انسٹریکٹر چوہدری محمد حنیف ورک و دیگر افسران اور ملازمین نے پرتپاک استقبال کیا انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گل پاشی کی اور گلدستے پیش کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا، سول ڈیفنس آفیسر انجینئر محمد اشتیاق نے محکمہ کے ماتحت افسران و ملازمین سے تعارفی ملاقات کی میٹنگ میں انہیں محکمانہ کارکردگی اور اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجینئر محمد اشتیاق نے کہا کہ محکمہ سول ڈیفنس اعلی روایات کا حامل ہے جس کی خدمات قابل تعریف ہیں شیخوپورہ میں جس طرح ماضی میں تمام افسران و ملازمین نے مشترکہ کوششوں سے تمام محکمانہ امور کی انجام دہی با احسن یقینی بنائی آئندہ بھی اس روایت کو آگے بڑھانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور فرض شناسی و ایمانداری کو شعار بنا کر تمام افسران و ملازمین اپنی پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دیں ان شا اللہ افسران و ملازمین کو درپیش مسائل و مشکلات کا اذالہ کیا جائے گا اورفیلڈ امور کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔