ظ*لورالائی ڈویژن میں کھیلوں کے میدانوں کو عوامی نمائندگان سے ملکر آباد کریگی

جمعرات 2 اکتوبر 2025 19:40

Gلورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2025ء) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لورالائی میں لورالائی ڈویژن سپورٹس فیسیٹول 2025 بنام ایم پی اے و خادم لورالائی حاجی محمد خان طور اتمانخیل، وزیر بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی مشیر کھیل مینا مجیدبلوچ کی خصوصی حکامات اور سیکرٹری سپورٹس درا بلوچ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس یاسر خان بازئی زیرنگرانی محکمہ سپورٹس لورالائی ڈویژن کے آخری روز بیڈمنٹن اور میوزیکل چیئر،بیڈمنٹن کے فائنل مقابلے منعقد ہوئے ٹیبل ٹینس کا فائنل میچ فرسٹ ایئر کی مس کلثوم نے بیڈمنٹن کا فائنل فرسٹ ایئر کی اقرانے جبکہ میوزیکل چیئر کا فائنل بی ایس باٹنی فورتھ ایئر کی ہادیہ نے شاندار اور دلچسپ مقابلے کے بعد جیتا۔

ان میچوں کے شاندار انعقاد میں ڈاکٹر وجہیہ نور سپورٹس انچارج گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نے اہم اور بنیادی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ ان شاندار مقابلوں کا انعقاد ممکن ہوسکا۔اس ایونٹ کے انعقاد میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لورالائی کی لیکچر ز مس نازیہ کاکڑ،مس بینا،مس ایمن شاہ،مس ذکیہ،مس فرزانہ،مس ہما نے بھی اہم کردار اد کیا۔ فائنل مقابلوں کے مہمان خاص پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پروفیسر گل بی بی کاکڑ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس نصیب اللہ کاکڑ اسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس محب اللہ کاکڑاور ضلعی سپورٹس آفیسر لورالائی ظہیر بلوچ جبکہ اعزازی مہمان خاص ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر موسی خیل جمال الدین موسی خیل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر دکی ناصر پائینزئی تھے۔

مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گل بی بی کاکڑ نے کہا کہ لورالائی ڈویژن اور خصوصا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لورالائی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند عمل ہے جوکہ ایم پی اے و خادم لورالائی محمد خان طور اتمانخیل کی خصوصی توجہ اور محکمہ سپورٹس بلوچستان و ضلع لورالائی کی زیرنگرانی ممکن ہوا انہوں نے امید ظاہر کی کہ محکمہ سپورٹس بلوچستان آئندہ بھی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لورالائی میں اس طرح کے ایونٹس منعقد کرواتا رہے گا کیونکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لورالائی کی طالبات میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے ہماری کالج کی طالبات حوصلہ افزائی کی منتظر رہتی ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس نصیب اللہ کاکڑ،،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محب اللہ کاکڑ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی ڈویژن کے نوجوانوں کو موقع دینے سے معاشرے میں بہتری آتی ہے ضلعی سپورٹس آفیسر لورالائی ظہیر بلوچ نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد سے نوجوان نسل نشہ و سماجبرائیوں سے دور رہتی ہے محکمہ سپورٹس بلوچستان کی گہری دلچسپی اور ایم پی اے و خادم لورالائی حاجی محمد خان طور اتمانخیل کی ہدایات پر کھیلوں کی سرگرمیوں منعقد کرا رہے ہیں محکمہ کھیل و ثقافت بلوچستان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئیے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر لورالائی ڈویژن میں کھیلوں کے میدانوں کو عوامی نمائندگان سے ملکر آباد کریگی تقریب سے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس سید ظفر اللہ شاہ نے بھی خطاب کیا اور تمام ٹیموں کو بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر داد دی اور گراونڈ میں انکی محنت اور بہترین کارکردگی پیشں کرنے پر سراہا آخر میں مہمان خصوصی و دیگر نے کھلاڑیوں /ٹورنامنٹ کمیٹی / و دیگر مہمانوں میں ٹرافی/ شیلڈ/ نقد انعامات تقسیم کیے اس موقع پر محکمہ انفارمیشن کے محمود بلوچ ، سید دانیال شاہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی طالبات کی بہت بڑی تعداد اور دیگر معززین و معتبرین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔