ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ضیاء القیوم اپنے عہدہ سے مستعفی

جمعرات 2 اکتوبر 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم اپنے عہدہ سے مستعفی ہو گئے، استعفیٰ فوری طور پر منظور کرتے ہوئے ایچ ای سی کی جانب سے باقاعدہ آفس آرڈر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم جو کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، کی جانب سے پیش کردہ استعفیٰ فوری طور پر قبول کر لیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے استعفیٰ کی منظوری کا فیصلہ چیئرمین ایچ ای سی کی منظوری سے کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ پیش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :