ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت مری ڈیویلپمنٹ پلان کے سلسلے میں اجلاس

جمعرات 2 اکتوبر 2025 21:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت مری ڈیویلپمنٹ پلان کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی آفس مری میں مری ڈیویلپمنٹ پلان کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کی۔ اجلاس میں ڈی پی او مری آصف امین اعوان سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈی سی مری کو مختلف محکموں کے افسران نے مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ہر ڈیپارٹمنٹ نے اپنے اپنے شعبے میں ہونے والی پیش رفت، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر مری نے ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شفافیت، پائیداری اور بہترین کارکردگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ اجلاس کا مقصد مری شہر کی بہتر منصوبہ بندی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور سیاحتی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے ایک مؤثر حکمت عملی ترتیب دینا تھا۔ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائیگا، منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت اور پائیداری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :