بٹگرام،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا بازار کا دورہ،اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا

جمعرات 2 اکتوبر 2025 21:00

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام حبیب اللہ نے بٹگرام بازار کا دورہ کیا۔بازار کے دورے کے دوران انہوں نے اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

معائنہ کے موقع پر جنرل اسٹورز اور دیگر دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں چیک کی گئیں۔ غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے اور سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔\378