بٹگرام،ایس ڈی سی میں ریونیو دربار کا انعقاد،عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری

جمعرات 2 اکتوبر 2025 21:00

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ایس ڈی سی میں ریونیو دربار کا انعقاد کر کے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضیاء الرحمان کی زیر صدارت ایس ڈی سی میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو،ڈپٹی ڈائریکٹر ایس ڈی سی،مختلف تحصیلوں کے تحصیلدار،فیلڈ ریونیو افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریونیو دربار کا مقصد عوامی شکایات اور ریونیو سے متعلق مسائل کو براہِ راست سننا اور ان کا بروقت حل یقینی بنانا تھا،دربار کے دوران شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں جنہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضیاء الرحمان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو دربار عوام اور ریونیو انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کا مؤثر ذریعہ ہے جس سے نہ صرف عوامی مسائل کی بروقت نشاندہی ممکن ہوتی ہے بلکہ ان کے فوری حل کی راہ بھی ہموار ہوتی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی ریلیف اور سہولت کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔\378