ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خضدار کا نال فٹسال گرائونڈ کے لیے نیا مرکزی گیٹ فراہم

جمعرات 2 اکتوبر 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خضداررقیہ عبید نے کھلاڑیوں کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے نال فٹسال گرائونڈ کے لیے نیا مرکزی گیٹ اپنی مدد آپ کے تحت فراہم کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کھلاڑیوں کو فٹسال کھیلنے کے لیے کالج کے گیٹ یا دیوار پھلانگ کر اندر آنا پڑتا تھا، جس سے انہیں مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔ اب رقیہ عبید کی ذاتی دلچسپی اور اپنی مدد آپ کی کوششوں سے کھلاڑی بآسانی اور باعزت گرانڈ میں داخل ہو سکتے ہیں۔مقامی کھلاڑیوں اور عوام نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت نال کے نوجوانوں کے لیے ایک تاریخی قدم ہے اور کھیلوں کے فروغ میں ان کی مخلصانہ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے