ریما اور میرا کا آپس میں جھگڑا رہتا، صائمہ جھگڑوں سے دور رہتی تھی، سن گیتا

جمعہ 3 اکتوبر 2025 15:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء) معروف فلمساز سنگیتا نے انکشاف کیا ہے کہ 90کی دہائی کی ہیروئنز آج شاذ و نادر ہی آپس میں ملتی ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا نے کہا کہ اس وقت کی ریما اور میرا کا اکثر نمبر ون کے چکر میں جھگڑا رہتا تھا جبکہ صائمہ دھیمے مزاج کی اور ایسی سرگرمیوں سے دور رہنے والوں میں سے تھیں۔سنگیتا نے بتایا کہ میں نے صائمہ کو کبھی کسی کی برائی کرتے نہیں دیکھا، وہ ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھتی تھی۔ میں نے انہیں کبھی کسی سے لڑتے نہیں دیکھا۔

متعلقہ عنوان :