نوشہرہ ،چراٹ سیمنٹ فیکٹری میں چوری کی کوشش ناکام،سیکورٹی گارڈ کی بروقت کاروائی ،چور قابو ، پولیس کے حوالے

جمعہ 3 اکتوبر 2025 13:07

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2025ء)نوشہرہ چراٹ سیمنٹ فیکٹری میں چوری کی کوشش۔بہادر سیکورٹی گارڈ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔زرائع کے مطابق سیکورٹی گارڈ چور کو پکڑنے میں زخمی ہوگیا جس کو ابتدارئی طبعی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

شخی پولیس چوکی نے چور کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔پولیس فرار ہونے والے چور کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کررہی ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق آضاخیل پولیس چوروں کے خلاف کوئی موثر کاروائی نہیں کررہی جس کی وجہ سے جرائم میں آضافہ ہورہا ہے۔زرائع کے مطابق سیاسی مداخلت پر تاحال گرفتارچور کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیاگیا

متعلقہ عنوان :