Live Updates

کاشتکار سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور پر ہرگز استعمال نہ کریں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ

جمعہ 3 اکتوبر 2025 13:13

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگری کلچر/ پیسٹی سائیڈ محکمہ زراعت سمبڑیال صباء تحسین نے کہا ہے کہ کاشتکار سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور پر ہرگز استعمال نہ کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاشتکاروں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد جانوروں کیلئے چارہ نہ ہونے کی وجہ مویشی پال حضرات گھاس پھوس جانوروں کو ڈالنے پر مجبور ہیں، کاشتکار زہریلی ادویات کے سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور پر مویشیوں، جانوروں بالخصوص بکریوں، گائے، بھینسوں وغیرہ کو ڈالنے سے گریز کریں کیونکہ سپرے کے زہریلے اثرات جہاں جڑی بوٹیوں کے ذریعے مذکورہ جانوروں کے پیٹ میں داخل ہو کر دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بری طرح متاثر کرسکتے ہیں وہیں جانوروں اور مویشیوں کی زندگیوں کو بھی خطرات سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے ریتلے اور کلراٹھے علاقوں میں ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے زہروں کا اسپرے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :