آئندہ 15 روز کے دوران چنے کی کاشت کے اکثر علاقوں میں موسم خشک ر ہنے کاامکان، کاشتکار تسلی سے چنے کی بجائی مکمل کر سکتے ہیں،محکمہ موسمیات

جمعہ 3 اکتوبر 2025 14:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 15 روز کے دوران پنجاب کے چنے کی کاشت کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے لہٰذا کاشتکار تسلی سے چنے کی بجائی مکمل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ چنے کی کاشت کے اکثر علاقوں میں چنے کی بجائی کا عمل شروع ہو چکا ہے تاہم بعض مقامات پر کاشتکار موسمی صورتحال کے باعث تذبذب کا شکار تھے لیکن انہیں اطلاع دی جاتی ہے کہ آئندہ ایام میں چنے کی کاشت سے علاقوں میں موسم سازگار رہے گا لہٰذا کاشتکاروں کو چاہیے کہ و ہ بلا خوف و خطر چنے کی کاشت کاعمل مکمل کرلیں تاکہ بروقت کاشت سے بہتر فصل کا حصول ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :