Live Updates

چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین کا پاکپتن کا دورہ

سیلاب متاثرہ آبادی باقر کے میں جاری سروے مہم کا معائنہ ،مکمل اطمینان اور اظہار تشکر

جمعہ 3 اکتوبر 2025 14:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی، نقصانات کے ازالے اور جاری سروے کی شفافیت کو حکومت پنجاب خصوصی اہمیت دے رہی ہے، متاثرین کو درپیش مشکلات کے فوری حل اور ان کی بحالی کے عمل کو ہر ممکن سہولیات اور وسائل کے ساتھ تیز رفتاری سے یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب متاثرہ آبادی باقر کے میں جاری سروے مہم کے معائنہ کے دوران کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رب دنو میتلو، میجر نوید اسلم، اسٹاف آفیسر عبدالجبار بھٹی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔چیئرپرسن بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان سے ریسکیو و ریلیف آپریشن، نقصانات کے سروے اور بحالی اقدامات کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ خصوصاً ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا اور ان کی تمام ٹیم کی جانب سے سیلاب کے دوران فراہم کی جانے والی بروقت امداد، زمینی کٹاؤ سے بچاؤ کے مؤثر اقدامات اور جاری سروے پر مکمل اطمینان اور تشکر کا اظہار کیا۔چیئرپرسن نے کہا کہ حکومت پنجاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی بحالی کے عمل کو شفاف اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے تمام ادارے ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی تک ریلیف سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات