گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے بنگلہ دیش کے نو تعینات ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

جمعہ 3 اکتوبر 2025 14:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے بنگلہ دیش کے نو تعینات ڈپٹی ہائی کمشنر محمد ثاقب صداقت نے ملاقات کی اوردوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور وفود کے تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ پاک بنگلہ دیش تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں،سفارتی روابط نے دونوں ممالک کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کیاہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے ڈپٹی ہائی کمشنر کو راشن باکس کی اشیا ء دکھائیں۔ ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ گورنر سندھ کے عوامی فلاحی اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے بابائے قوم کے تاریخی کمرے کا دورہ کرکے وہاں موجود زیر استعمال اشیا ء کا معائنہ کیا۔ڈپٹی ہائی کمشنرنے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے ۔

متعلقہ عنوان :