بیلاروس کی پہلی بین الاقوامی صنعتی نمائش میں 24 ممالک سے 14 ہزار غیر ملکیوں کی شرکت

جمعہ 3 اکتوبر 2025 15:30

منسک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں پہلی بار منعقد ہونے والی بین الاقوامی صنعتی نمائش اینواپروم۔ بیلاروس میں تین روز کے دوران 24 ممالک سے 14 ہزار سے زائد غیر ملکیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بیلاروسی خبررساں ادارے نے نمائش منتظمین کے حوالے سے بتایا کہ نمائش میں روس، بیلاروس، ازبکستان، قازقستان اور کرغیزستان کی 520 کمپنیوں نے حصہ لیا، یہ ایونٹ منسک انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر بِل ایکسپو میں 20 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا تھا جس میں روس کے 73 علاقوں نے شرکت کی اور ان میں سے 23 نے اپنے علیحدہ اسٹال قائم کیے۔

متعلقہ عنوان :