ارجنٹینا کے صوبہ سانتیاگو دل ایسٹیرو میں 5.8 شدت کا زلزلہ

جمعہ 3 اکتوبر 2025 15:45

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)ارجنٹینا کے صوبہ سانتیاگو دل ایسٹیرو میں 5.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔جرمن ریسرچ سینٹر برائے ارضیاتی علوم (جی ایف زیڈ) کے مطابق، ارجنٹینا کے صوبہ سانتیاگو دل ایسٹیرو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ادارے کے مطابق، زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 566.9 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا، جس کے ابتدائی تعینات کردہ محلِ وقوع کے مطابق عرض البلد 27.09 ڈگری جنوب اور طول البلد 63.34 ڈگری مغرب تھا۔تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :