
کراچی 15 سال میں اپنے حق کے 3360 ارب روپے سے محروم کیا گیا، یونس ڈاگھا
کراچی کا سالانہ حق 880 ارب مل جائے تو کے فور، سرکلر ریلوے ،تمام بی آئی ٹیزاور دیگر سڑکیں بن جائیں ، رائونڈ ٹیبل سیشن سے خطاب ملک میں کہیں بھی جو چیز بنتی ہے اس میں 67 فیصد حصہ کراچی کا ہوتا ہے،مگر شہر کا حال سب کے سامنے ہے، جاوید بلوانی بجٹ میں ساڑھے 12 ہزار ارب میں سے 8 ہزار ارب کراچی سے جمع ہوئے جب کہ باقی سب کا ٹیکس میں حصہ صرف ساڑھے 4 ہزار ارب ہے، زبیر موتی والا پیپلزپارٹی کی بدترین گورننس کراچی کے مسائل کی جڑ ہے ، تباہ حال انفراسٹرکچر کی ذمے دار سندھ حکومت ہے،سیف الدین ایڈوکیٹ
جمعہ 3 اکتوبر 2025 22:00

(جاری ہے)
یونس ڈاگھا نے بتایا کہ کے ایم سی کو 2008 میں 25 ارب روپے ملتے تھے آج بھی 25 ارب ملتے ہیں مگر سندھ حکومت کا بجٹ 15 سال میں 8 گنا بڑھ گیا اور 450 ارب سے بڑھ کر 3500 ارب ہوگیا۔
انہوں نے پی ایف سی کے ذریعے وسائل کی نچلی سطح تک منتقلی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کراچی کو اگر اس کے حق کے سالانہ 880 ارب دیے جائیں تو کے فور، سرکلر ریلوے، بلیو لائن، براؤن لائنز اور دیگر سڑکوں کی بحالی سمیت سب کام ہوجائیں گے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے چیئرمین جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ ملک میں کہیں بھی جو چیز بنتی ہے اس میں 67 فیصد حصہ کراچی کا ہوتا ہے، کراچی کا ہر جگہ 67 فیصد لگا ہوا ہے مگر شہر کا حال سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف حالیہ بارشوں میں اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ معروف صنعتکار زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ساڑھے 12 ہزار ارب میں سے 8 ہزار ارب کراچی سے جمع ہوئے جب کہ باقی سب کا ٹیکس میں حصہ صرف ساڑھے 4 ہزار ارب ہے۔ دنیا کے تہذیب یافتہ ممالک کا اصول ہے جو ٹیکس زیادہ دیتا ہے وہاں خرچ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے پیپلزپارٹی کی بدترین گورننس کو کراچی کے مسائل کی جڑ قرار دیا،انہوں نے بتایا کہ وہ تیسری بار یونین کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں جب پہلی بار نعمت اللہ خان کے دور میں یوسی چیئرمین بنے تو اپنی یوسی کی تمام سڑکیں بنوا دی تھیں مگر آج ایک سڑک بنانا بھی امتحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے تباہ حال انفراسٹرکچر کی تمام تر ذمے داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ پروگرام کے میزبان اور صدر پاکستان بزنس فورم کراچی چیپٹر سہیل عزیز نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے مگر حکومت شہر کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ نہیں دے رہی۔ شہر کی بزنس کمیونٹی کو متحد ہو کر شہر کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی تاریخ اور جغرافیہ بدل دیں گی؛ بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھبکیاں
-
پی آئی اے رواں ماہ برطانیہ کیلئے پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی، پاکستانی ہائی کمیشن
-
چینی کی ڈبل سنچری،پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور
-
حکومت سندھ کا پولیو ویکسین سے انکاری والدین کی موبائل سِم بلاک، قومی شناختی کارڈ و پاسپورٹ معطل کرنے پر غور
-
کراچی 15 سال میں اپنے حق کے 3360 ارب روپے سے محروم کیا گیا، یونس ڈاگھا
-
فیلڈ مارشل پاکستان کیلئے ذمہ داریاں نبھاتے ہیں،سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فوج کے بغیر ممکن نہیں تھا،طلال چوہدری
-
شیرانی میں فتنہ الخوارج کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی بلوچستان میں امن و امان کے قیام کی روشن دلیل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
یوسف رضا گیلانی کی ملا ئیشیا کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے سپیکر اور سینیٹ کے صدر کو بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت
-
سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیل کے ہاتھوں گرفتاری پر ہم سب کو تشویش ہے،سپیکر قومی اسمبلی
-
گورنرخیبرپختونخوا کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ
-
نوجوان ریاست کا قیمتی اثاثہ اور مستقبل کے معمار ، اساتذہ ان کے لیے رہنمائی اور روشنی کا مینار ہیں، اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
سال 2025ء کا پہلا سپر مون 7اکتوبر کو ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.