ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ایبٹ آبادکی کارروائی،بچوں کی نازیبا ویڈیوز ، تصاویر بنانے اور پھیلانے والا گروہ گرفتار

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 13:36

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ایبٹ آباد نے ہری پور میں کارروائی کے دوران بچوں کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنانے اور پھیلانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق سب انسپکٹر باسط اشرف اور محمد نعمان کی سربراہی میں ہری پور میں کارروائی کے دوران گروہ کےارکان معز، نعمان احمد، بلال اور عبداللہ کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ملزمان نہ صرف بچوں کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر تیار کر رہے تھے بلکہ اس مواد کو استعمال کرتے ہوئے متاثرہ بچوں اور ان کے اہل خانہ کو بلیک میل بھی کرتے تھے۔ سائبر کرائم ایبٹ آباد نے گروہ کے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :