عزیزآباد پولیس مقابلہ،2 مبینہ سٹریٹ کریمنلز زخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 14:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) کراچی کے علاقے عزیزآباد میں پولیس مقابلے میں 2مبینہ سٹریٹ کریمنلزکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں دانیال اور عبید شامل ہیں جن کے قبضے سے2 پستول اور موٹر سائیکل برآمدکرلی گئی۔پولیس مقابلہ عزیزآباد بلاک 2،کراچی اکیڈمی کے قریب پیش آیاجس میں دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔