قانون کی تعلیم معاشرے میں انصاف اور نظم و ضبط کے قیام کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے،کمشنر گوجرانوالہ

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 14:25

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے اوریئنٹیشن سرمنی برائے ایل ایل بی بیچ 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی تعلیم معاشرے میں انصاف اور نظم و ضبط کے قیام کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو چاہیے کہ وہ محنت، دیانت داری اور تحقیق کو اپنا شعار بنائیں تاکہ وہ مستقبل میں ایک باکردار اور باصلاحیت قانون دان کے طور پر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی تعلیم معاشرے میں انصاف، مساوات اور امن کے قیام کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان طالب علم ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، جو اپنی تعلیم مکمل کر کے معاشرتی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ کمشنر نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ محنت، دیانت داری اور اصول پسندی کو اپنا نصب العین بنائیں تاکہ وہ مستقبل میں ایک باکردار وکیل اور ذمہ دار شہری کے طور پر ابھر سکیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر دی کالج آف آفتاب سہیل نے اس موقع پر کہا کہ ادارہ نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے بلکہ طلبہ کی تربیت اور کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیتا ہے۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شرافت علی ناہرا،پرنسپل دی کالج آف لا اکبر جاوید نے اس موقع پر کہا کہ ادارہ نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے بلکہ طلبہ کی تربیت اور کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیتا ہے۔ تقریب میں اساتذہ، طلبہ اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔\378

متعلقہ عنوان :