چیچہ وطنی، انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 14:25

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر جاوید ممتاز لکھویرا کی زیر صدارت ایڈمنسٹریٹر آفس میونسپل کمیٹی میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عاصم وقار اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈینگی مچھر کے خاتمہ کیلئے ابتک کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے مزید مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی ڈی او ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے ڈینگی کی موجودہ صورتحال پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور آنے والے موسم میں انسداد ڈینگی اقدامات کے بارے میں بتایا۔تحصیل فوکل پرسن اطہر گل انٹومالوجسٹ نے ویکٹر سرویلنس اور دیگر اداروں کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔اسسٹنٹ کمشنر نے اجلاس کے شرکا ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے سلسلے میں فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیمیں مائیکرو پلان کو ترتیب دیں اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اس طرح مزید بہتر رزلٹ موصول ہونگے، موجودہ سیزن میں بھی ڈینگی کے خلاف کارروائیوں میں بھی نرمی نہیں ہونی چاہیئے۔\378