حسن ابدال، جھاری کس پولیس چیک پوسٹ کے قریب بس کھا میں ئی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ، ایک زخمی ہو گیا

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 16:20

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) حسن ابدال، جھاری کس پولیس چیک پوسٹ کے قریب بس کھا میں ئی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ، ایک زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تحصیل حسن ابدال کے علاقے جھاری کس پولیس چیک پوسٹ کے قریب ہری پور سے راولپنڈی جانے والی بس روڈ سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک عورت سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حسن ابدال کی 2 ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچیں، لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا گیاجہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔\378

متعلقہ عنوان :