ایبٹ آباد۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کی کالجز کی نجکاری سے متعلق تحفظات دور کرنے کے لیے اپنے دفتر میں طلباء سے ملاقات

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 17:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر نے کالجز کی نجکاری سے متعلق طلبہ کے تحفظات دور کرنے کے لیے اپنے دفتر میں طلبہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرطلباء کو ہدایت کی گئی کہ وہ ہڑتال کے بجائے اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں اور سنی سنائی باتوں پر کان نہ دھریں۔ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 1 اور گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 2 کے پرنسپلز سے بھی ملاقات کی اور انہیں طلبہ کی پڑھائی دوبارہ شروع کرانے اور تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :