وہاڑی پولیس کا ماہ ستمبر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن، درجنوں اشتہاری گرفتار

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 17:50

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد افضل کی قیادت میں وہاڑی پولیس نے ماہِ ستمبر 2025ء کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔ کارروائیوں کے دوران 101 خطرناک مجرمانِ اشتہاری، 73 عدالتی مفروران، 115 منشیات فروش اور 70 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے 1 اندھے قتل سمیت 5 قتل کے مقدمات ٹریس کر کے 8 ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ جرائم برخلافِ پراپرٹی کے 140 مقدمات ٹریس کر کے 2 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی برآمدگی عمل میں لائی گئی۔

پولیس نے 17 گینگز کے 47 ارکان کو گرفتار کر کے 2 کروڑ 15 لاکھ روپے مالیت کی ریکوری کی۔ 3 پولیس مقابلوں میں 3 خطرناک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ اسلحہ برآمدگی کے دوران 7 بندوقیں، 4 رائفلیں، 49 پسٹل، 2 کاربین اور سینکڑوں گولیاں ضبط کی گئیں۔ منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 115 ملزمان سے 23 کلو چرس، 1924 لیٹر شراب، 5 کلو آئس، 16 کلو ہیروئن اور 4 چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں۔ ڈی پی او محمد افضل نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ وہاڑی پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔\378