شاہین فورس اور اسٹریٹ کریمنلز کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ،2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 18:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) نیو کراچی انڈسٹریل ایریا شاہین فورس اور اسٹریٹ کریمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2مبینہ ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک غیر قانونی پسٹل،نقدی اور موٹر سائیکل برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار زخمی ملزمان میں بشیر ولد اللہ بچایا اور برکت علی ولد ساجد علی شامل ہیں۔شاہین فورس اورملزمان کے درمیان مقابلہ انڈسٹریل ایریا کی حدود صبا سنیماکے قریب پیش آیا،جس کے بعد زخمی ملزمان کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :