اوتھل ،مضافاتی علاقوں میں محکمہ لائیو سٹاک کی غفلت سے مویشیوں میں لمپی سکن بیماری پھیل گئی

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 19:15

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) اوتھل کے مضافاتی علاقوں میں محکمہ لائیو اسٹاک کی غفلت سے مویشیوں میں لمپی سکن بیماری (Lumpy Skin Disease) پھیل گئی، جانوروں کے چمڑے پر بڑے گلٹیاں بننے کے باعث مختلف گوٹھوں میں کئی مویشی ہلاک، علاقہ مکینوں کی صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق اوتھل کے مضافات میں محکمہ لائیو اسٹاک کی غفلت سے لمپی سکن بیماری (Lumpy Skin Disease) پھیل گئی ہے۔

جانوروں کے چمڑے پر بڑی گلٹیاں بننے کے باعث مختلف گوٹھوں میں کئی مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

علاقے کے لوگوں نے مقامی صحافیوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے محکمہ لائیو اسٹاک سے رابطہ کیا مگر انہیں دوا نہ مل سکی، کیونکہ محکمہ کے پاس میڈیسن محدود ہے اور وہ صرف مخصوص افراد کو فراہم کی جاتی ہے۔ غریب مویشی مالکان مہنگی دوائیں خریدنے سے قاصر ہیں، جس کی وجہ سے جانوروں کی ہلاکت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سیکریٹری لائیو اسٹاک نے بھی لسبیلہ کا دورہ کیا مگر انہیں اس بیماری کی شدت سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ عوامی حلقے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکام فوری اقدامات کرتے ہوئے مویشیوں کے علاج کے لیے مناسب دوا اور سہولیات مہیا کریں تاکہ مزید نقصانات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :