یومِ انسدادِ بدعنوانی کے موقع پر ضلع پنجگور کے تمام سرکاری و نجی کالجز کے درمیان ضلعی سطح کا تقریری مقابلہ منعقد

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) یومِ انسدادِ بدعنوانی کے موقع پر ضلع پنجگور کے تمام سرکاری و نجی کالجز کے درمیان ضلعی سطح کا تقریری مقابلہ منعقد ہوا، جس کی میزبانی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چتکان پنجگور نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بڑی تعداد میں طلبہ، طالبات، اساتذہ اور معزز مہمانوں نے شرکت کی اس مقابلے میں گورنمنٹ گرلز انٹر کالج تسپ پنجگور کی پہلی سال کی ہونہار طالبہ آمنہ عبد القدوس نے انگریزی زبان میں اپنی مدلل، پُراثر اور پراعتماد تقریر کے ذریعے پہلی پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف اپنے ادارے بلکہ ضلع پنجگور کا نام بھی فخر سے بلند کیا۔

ججز، اساتذہ اور شرکاء نے ان کی تقریر کو اعلیٰ معیار، فکرانگیز مواد اور پُراعتماد اندازِ بیان کے باعث بے حد سراہا۔ ان کی اس شاندار کارکردگی کی بنیاد پر انہیں ڈویژنل سطح کے تقریری مقابلے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے کالج انتظامیہ نے اس کامیابی کو طالبہ کی محنت، اساتذہ کی راہنمائی اور والدین کی حوصلہ افزائی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آمنہ عبد القدوس کی کامیابی دیگر طالبات کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔ ادارہ امید رکھتا ہے کہ وہ ڈویژنل سطح پر بھی اپنی کارکردگی سے پنجگور کا نام مزید روشن کریں گی۔

متعلقہ عنوان :