ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل کے فوری حل کی حکمت عملی پر کاربند ہے،اے ڈی سی آرچکوال

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 19:50

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چکوال محمد شہاب اسلم عوامی مسائل کے حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کی میں لوگوں کے مسائل سنے۔ شہری اپنے مسائل لے کر دفتر پہنچتے ہیں، جہاں ان کی شکایات کو توجہ اور سنجیدگی سے سنا جاتا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں تاکہ مسائل کا فوری ازالہ ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل سننا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ عوامی خدمت کے اس سلسلے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام برانچز کو قریبی رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شہریوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ روزانہ سماعت سے عام آدمی کو ریلیف مل رہا ہے اور مسائل کے حل میں تیزی آئی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :