کیچ کلچرل فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر عوامی، سماجی و ثقافتی حلقوں کا ضلعی انتظامیہ و آرگنائزنگ کمیٹی کو خراج تحسین

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) ضلع کیچ میں شاندار کیچ کلچرل فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر عوامی، سماجی و ثقافتی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور فیسٹیول آرگنائزنگ کمیٹی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ، فیسٹیول سیکرٹری التاز سخی، صدر پریس کلب صلاح الدین سلفی اور اُن کی پوری ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے شاندار اور منظم فیسٹیول کا انعقاد کر کے کیچ کا نام روشن کیا ہے ۔

شرکاء کے مطابق، کیچ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس سطح کا رنگا رنگ کلچرل فیسٹیول منعقد ہوا جس میں کھیل، ثقافت، موسیقی، ادب، دستکاری اور لوک ورثے کے تمام پہلوؤں کو یکجا کیا گیا۔ فیسٹیول نے نہ صرف عوام کو تفریح فراہم کی بلکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں پیش کرنے کا بہترین موقع بھی دیا۔عوامی نمائندوں اور شہریوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی ایسے مثبت اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے گی تاکہ کیچ کی شناخت، تاریخ اور ثقافت کو مزید اجاگر کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :