یوزویندر چاہل سے متعلق گفتگو، دھناشری کی آنکھوں میں آنسو آگئے

شادی کے بعد یوزویندر چاہل کے رویئے میں تبدیلیاں آئیں، میں نے بہت مواقع دیئے مگر رشتہ ختم کرنا پڑگیا، سابق ڈانسر

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 21:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) سابق شوہر اور بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ڈانسر دھناشری ورما کی آنکھو ں میں آنسو آگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دھنا شری ورما نے بتایا کہ بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل کیساتھ میری شادی محبت کیساتھ ارینج بھی تھی ۔انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد یوزویندر چاہل کے رویے میں تبدیلیاں آئیں، میں نے بہت مواقع دیئے مگر آخر میں رشتہ ختم کرنا پڑگیا۔ انہوں نے کہا کہ علیحدگی اور تمام دکھوں کے باوجود آج بھی سابق شوہر کی بھلائی کیلئے دعاء گو ہوں، میں ان کی ہمیشہ فکر کروں گی۔

متعلقہ عنوان :