زوبین گرگ کے مینیجر گلوکار کے قتل کی سازش اور زہر دینے کا الزام میں شامل تفتیش

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 21:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) بالی ووڈ کے معروف گلوکار زوبین گرگ کے منیجر کو گلوکار کے قتل کی سازش اور زہر دینے کا الزام میں شامل تفتیش کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر زوبین گارگ کے بینڈ کے ایک ممبر شیکھر جیوتی گوسوامی نے آنجہانی گلوکار کے منیجر سدھارتھ شرما پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے زوبین گرگ کے قتل کی سازش کی اور انہیں زہر دیا۔

(جاری ہے)

سی آئی ڈی کی جانب سے جمع کروائی گئی تفصیلی رپورٹ کے مطابق شیکھر جیوتی گوسوامی نے مینیجر سدھارتھ شرما پر گلوکار کے قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سدھارتھ گلوکار کی موت سے قبل مشکوک دکھائی دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ زوبین گارگ کی موت سے قبل سدھارتھ شرما ان کے ساتھ یاٹ میں سوار تھے، انہوں نے زبردستی یاٹ کو اپنے کنٹرول میں لے کر مسافروں کو خطرے میں ڈالا دیا تھا اور انہوں نے دوسروں کو انتظامات نہ سنبھالنے کی ہدایت بھی کی تھی۔اس کے علاوہ سنگاپور میں منعقد فیسٹیول کے منتظم شیامکانو مہانتا کو بھی اس تحقیقات میں نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :