شنکیاری پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

اتوار 5 اکتوبر 2025 13:20

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) شنکیاری پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے دوران منشیات کے 22 سے زائد مقدمات میں ملوث ڈھوڈیال کے رہائشی منشیات فروش فخرالسلام کوزخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات برآمدکرلی گئیں۔منشیات کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم سہراب ولد منور خان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ حاصل کرنے کے بعد منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید منشیات کی برآمدگی کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار ملزم زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق منشیات کے مقدمہ میں گرفتار کئے گئے ڈھوڈیال کے رہائشی اشتہاری ملزم سہراب ولد منور خان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ مزید منشیات بھی برآمد کرواسکتا ہے۔جسے پولیس کسٹڈی میں موقع پر لے جایا جارہا تھا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں نے پولیس پر باارادہ قتل فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی ریشم جہانگیر بھی دیگر پولیس نفری کےہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچی اور آپریشن کو لیڈ کیا۔پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملکال ڈھوڈیال کے رہائشی منشیات فروش فخر السلام ولد نوراسلام کو زخمی حالت میں آئس اور پستول سمیت گرفتار کرلیا گیا۔