Live Updates

چیئرمین سی ایم انسپیکشن بابر علائوالدین کی زیر صدارت سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف اقدامات بارے اجلاس

اتوار 5 اکتوبر 2025 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) چیئرمین وزیراعلی پنجاب انسپیکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر)بابر علائوالدین نے تحصیل کمالیہ کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر آفس کمالیہ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے سروے، ریسکیو اور ریلیف اقدامات بارے اجلاس کی صدارت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ریونیو، صحت، تعلیم، زراعت، لائیو اسٹاک، سول ڈیفنس اور ریسکیو سمیت تمام محکموں کے افسران شریک ہوئے اور اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصرنے تفصیلی بریفنگ دی ۔

انہوں نے بتایاگیاکہ متاثرین کو بروقت آگاہی دے کر ریسکیو آپریشن کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیااورریلیف کیمپوں میں متاثرین کو رہائش، علاج معالجہ اور تین وقت کا معیاری کھانا فراہم کیا گیا۔بریگیڈیئر (ر) بابر علائوالدین نے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :