Live Updates

سروے کے دوران ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم اے اور ریونیو محکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں،کمشنر سرگودھا ڈویژن

اتوار 5 اکتوبر 2025 14:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)کمشنر نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے جاری سروے کا جائزہ لیتے ہوئے صورتحال کا معائنہ کیا۔زرائع کے مطابق کمشنر جہانزیب اعوان نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد وسیم کے ہمراہ تحصیل کوٹ مومن کا دورہ کر کے سیلاب متاثرہ علاقوں خان محمد، سیال موڑ اور رہن والا میں جاری اور مکمل شدہ فلڈ ڈیمیج اسسمنٹ سروے کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سروے ٹیموں نے سروے کے طریقہ کار اورجمع شدہ ڈیٹا کے بارے بریفنگ پر کمشنر نے ہدایت کی کہ سروے کے تمام مراحل میں شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سروے کا عمل جلد مکمل کیا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو ان کا حق مل سکے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے بعددو اضافی ری ویر یفیکیشن ٹیمیں ریکارڈ کی مکمل پڑتال کریں گی تاکہ کسی قسم کی کوئی غلطی یا کوتاہی نہ رہے۔کمشنر نے زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم اے اور ریونیو محکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں تاکہ امدادی رقم براہِ راست حقیقی متاثرین تک پہنچے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :