سابق چیئرمین سینیٹ و رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد صادق خان سنجرانی کا دالبندین کے مختلف علاقوں کا دورہ ، فوت شدگان کے لواحقین سے تعزیت کی

اتوار 5 اکتوبر 2025 20:45

Sدالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2025ء) سابق چیئرمین سینیٹ و رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد صادق خان سنجرانی گزشتہ روز چاغی کے صدر مقام دالبندین پہنچے۔ انہوں نے دالبندین کے مختلف علاقوں میں جا کر فوت شدگان کے لواحقین سے تعزیت کی، فاتحہ خوانی کی اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین میر عبد الودود خان سنجرانی، ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین اسفندیار خان یار محمد زئی اور دیگر معززین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

بعد ازاں وہ داود آباد سنجرانی ہاس گئے، جہاں انہوں نے مختلف قبائلی عمائدین، پارٹی رہنماں اور شہریوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔رات کے وقت سابق چیئرمین میر علی جان نوتیزئی کی جانب سے حاجی محمد صادق خان سنجرانی اور دیگر معزز مہمانوں کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا اور علاقائی ترقی، عوامی فلاح و بہبود، اور نوجوانوں کے مسائل کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کی گئیں۔ حاجی محمد صادق خان سنجرانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی خدمت کے مشن کو مزید مضبوط عزم اور اخلاص کے ساتھ جاری رکھیں گے۔