سعودی عرب ، مسجد الحرام میں ازدحام کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے انٹر ایکٹو سکرینیں نصب

منگل 7 اکتوبر 2025 14:22

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے طواف بیت اللہ اور مسعی(صفا، مروہ)کے مقامات پر ازدحام کی براہ راست صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مختلف مقامات پر انٹر ایکٹو سکرینیں نصب کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

الاخباریہ کے مطابق ان سکرینوں پر طوافِ خانہ کعبہ کے براہ راست مناظر دکھائے جاتے ہیں، اس کا مقصد طواف کے لیے آنے والوں کو یہ سہولت فراہم کرنا ہے کہ وہ ازدحام کو دیکھتے ہوئے طواف کا آغاز کریں یا کچھ دیر انتظار کریں۔

متعلقہ عنوان :