پنجاب کے تمام دریا اپنے ہیڈورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں،ترجمان پی ڈی ایم اے

بدھ 8 اکتوبر 2025 10:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) پنجاب کے تمام دریا اپنے ہیڈورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں اور پانی کا بہائو نارمل ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہائو 20 ہزار کیوسک ،شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہائو 22 ہزار،بلوکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہائو 43 ہزاراور ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہائو 46 ہزار کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پردرمیانے درجے کا سیلاب اور پر پانی کا بہائو ایک لاکھ 8 ہزار کیوسک ہے جبکہ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہائو 81 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہائو 57 ہزار کیوسک ،خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہائو 75 ہزار ، قادر آباد کے مقام پر پانی کا بہائو 70 ہزار اور ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہائو 9 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کا بہائو 28 ہزار کیوسک ہے۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی رود کوہیوں میں اس وقت پانی کا کوئی بہا ئونہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :