کریم آباد انڈرپاس کی تکمیل وبال جان بن گئی، ڈیڑھ ارب کا منصوبہ 3 ارب 70 کروڑ تک جاپہنچا

بدھ 8 اکتوبر 2025 13:10

کریم آباد انڈرپاس کی تکمیل وبال جان بن گئی، ڈیڑھ ارب کا منصوبہ 3 ارب ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) کریم آباد انڈر پاس کے تکمیل کی تیسری بار نئی تاریخ سامنے آگئی، 2023 میں شروع ہونے والے منصوبے کی لاگت بھی دوگنی ہوچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق کریم آباد انڈر پاس کی تکمیل میں انتہائی تاخیر کے باعث دکانداروں کا کاروبار بھی تباہ ہوگیا ہے، 2023 میں جس انڈرپاس کا سنگ بنیاد رکھا گیا اب اس کے مکمل ہونے کیلیے تاریخ پر تاریخ دی جارہی ہے مگر اس کے آثار مستقبل قریب میں نظر نہیں آرہے۔

کریم آباد انڈرپاس کو محض 10 ماہ میں ستمبر 2024 میں مکمل ہونا تھا اس کی تکمیل کی نئی تاریخ 30 سمتمبر 2025 دی گئی مگر اب وہ بھی گزر چکی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اب انتظامیہ نے کریم آباد انڈر پاس کو سال کے آخر میں یعنی دسمبر میں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کو اس انڈر پاس کی کھدائی اور تعمیراتی کام کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا ہے، ایک شہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے مشکلات ہی مشکلات ہیں اسکے کام کی رفتار بڑھ ہی نہیں رہی۔

اب اس منصوبے کی لاگت 1 ارب 35 کروڑ روپے سے 3 ارب 70 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے، ٹریفک مسائل کو حل کرنے والا منصوبہ خود ٹریف جام کا سبب بنا ہوا ہے۔بزرگ شہری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لوگوں کو آنے جانے میں بہت پریشانی ہورہی ہے، ٹریفک جام رہتا ہے، نکلنے میں بہت وقت لگتا ہے، عام شہری بہت پریشان ہے۔ ایک اور شہری نے کہاکہ ٹھیکیداروں سے باتی کی جاتی ہے تو وہ یہی کہتا ہے کہ پیچھے سے فنڈ نہیں مل رہا ہمیں جب فنڈ ملے گا تبھی ہم کام کریں گے، اس کو چوتھا سال لگ رہا ہے کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ منصوبے میں اتنی تاخیر ہو۔

متعلقہ عنوان :