
پاکستان حالیہ سیلاب اور پیداوار میں کمی کے باوجود دنیا کے پانچ بڑے کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں شامل
کپاس کی پیدوار کو ملکی ٹیکسٹائل صنعت کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے.رپورٹ
میاں محمد ندیم
بدھ 8 اکتوبر 2025
16:22

(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق پاکستان حالیہ سیلاب اور پیداوار میں کمی کے باوجود دنیا کے پانچ بڑے کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہے، جو ملکی ٹیکسٹائل صنعت کے لیے کچھ راحت کا باعث ہے، یہ صنعت ملازمت کے مواقع اور برآمدات کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے اقوام متحدہ ہر سال 7 اکتوبر کو کپاس کے عالمی دن کے طور پر مناتا ہے تاکہ اقتصادی ترقی، تجارت اور غربت کے خاتمے میں کپاس کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے، اس سال کا موضوع ’ہماری زندگی کا کپڑا‘ کپاس کے عالمی سطح پر لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو سہارا دینے میں کردار کو نمایاں کرتا ہے.
پولیسٹر کے بعد کپاس دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا کپڑا ہے، جو عالمی ٹیکسٹائل کی مانگ کا تقریباً 20 فیصد بنتا ہے، تقریباً 80 فیصد کپاس لباس میں استعمال ہوتی ہے، جب کہ باقی حصہ گھریلو ٹیکسٹائل اور صنعتی مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے. عالمی سطح پر کپاس 2 کروڑ 40 لاکھ کسانوں کو روزگار فراہم کرتی ہے اور 10 کروڑ سے زائد خاندانوں کی مدد کرتی ہے، ترقی پذیر ممالک میں یہ آمدنی اور برآمدات کا ایک اہم ذریعہ ہے پاکستان میں کپاس بنیادی طور پر پنجاب اور سندھ میں اگائی جاتی ہے، جب کہ وفاقی حکومت اب بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی پیداوار کو فروغ دے رہی ہے پنجاب قومی پیداوار کا 68.5 فیصد حصہ فراہم کرتا ہے، اندازاً 15 لاکھ کسان کپاس اُگاتے ہیں، جن میں سے 90 فیصد سے زائد پانچ ہیکٹر سے کم زمین پر کاشت کرتے ہیں. صنعتی ورک فورس کا 40 فیصد سے زائد حصہ ٹیکسٹائل سے منسلک ہے، جب کہ یہ شعبہ مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں 8 فیصد کا حصہ ڈالتا ہے اور ملکی غیر ملکی کرنسی کا 60 فیصد حاصل کرتا ہے، یہ شعبہ تقریباً ایک کروڑ افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے اور اس میں ایک ہزار 50 جنریز، 430 ٹیکسٹائل ملز اور 350 کپاس کے بیج کچلنے اور تیل نکالنے والی فیکٹریاں شامل ہیں.
مزید اہم خبریں
-
جرمن وفاقی پولیس کو ڈرون مار گرانے کی اجازت دی جائے گی، وزیر داخلہ کا اعلان
-
علی امین گنڈاپور کی جگہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ ہوں گے، سلمان اکرم راجہ کی تصدیق
-
وزارتِ اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی خبروں پر علی امین گنڈاپور کا ردعمل آگیا
-
دھاتی نامیاتی فریم ورکس کی تیاری: کیمسٹری کا امسالہ نوبل انعام مشترکہ طور پر تین محققین کے نام
-
بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری، فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا، کور کمانڈرز کا عزم
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا گھوٹکی میں صحافی کے قتل پر اظہار افسوس
-
پاکستان میں رواں سال غربت کی شرح بڑھ کر 40.5 فیصد تک جانے کا انکشاف
-
پاکستان حالیہ سیلاب اور پیداوار میں کمی کے باوجود دنیا کے پانچ بڑے کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں شامل
-
عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو تبدیل کیے جانے کی اطلاعات
-
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے.الیکشن کمیشن
-
بگرام ایئربیس واپس لینے کی امریکی کوشش قبول نہیں، ماسکو فارمیٹ
-
کمپٹیشن کمیشن کااسٹیل انڈسٹری میں کارٹلائزیشن کے خلاف فیصلہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.