Live Updates

عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو تبدیل کیے جانے کی اطلاعات

مختلف نیوز چینلز پر یہ خبر نشر ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے بھی متضاد بیانات رپورٹ ہوئے

Sajid Ali ساجد علی بدھ 8 اکتوبر 2025 16:22

عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو تبدیل ..
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو تبدیلی کیے جانے کی اطلاعات سامنے آگئیں۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات پارٹی کو جاری کر دیئے، عمران خان کی جانب سے سہیل آفریدی کو نیا وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخواہ نامزد کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں کہا گیا کہ عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا علی امین گنڈا پور کو ہدایات دینے کے باوجود وہ میری ہدایات نظر انداز کرتا رہا، خیبرپختونخواہ میں آپریشن تک نہیں رکوا سکا، اس لیے اس کو فورآ ہٹا کر سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بنایا جائے۔

(جاری ہے)

مختلف ٹی وی چینلز پر یہ خبر نشر ہونے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی تردید آئی اور کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، یہ تمام افواہیں پارٹی کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں، جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلا کر پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم ایسی افواہوں کی تردید کرتے ہیں، علی امین گنڈاپور ہی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں۔

بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کے حوالے سے نہ تردید کی اور نہ ہی کوئی بیان دیا، میڈیا پر میرے حوالے سے چلنے والا بیان جھوٹا ہے، درحقیقت میں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کے حوالے سے نہ کوئی بیان دیا اور نہ ہی میری طرف سے اس کی کوئی تردید کی گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات