گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا گھوٹکی میں صحافی کے قتل پر اظہار افسوس

بدھ 8 اکتوبر 2025 16:41

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا گھوٹکی میں صحافی کے قتل پر اظہار افسوس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے گھوٹکی میں صحافی طفیل رند کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے ہدایت دی کہ ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ صحافی طفیل رند پر حملہ آزادی صحافت پر حملے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافی طفیل رند کے قتل کی غیر جانبدار،شفاف تحقیقات ہر صورت یقینی بنائی جائے۔گورنر سندھ نے طفیل رند کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔