وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سرکاری ادارے کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی کے قتل کا نوٹس، آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب

بدھ 8 اکتوبر 2025 14:39

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سرکاری ادارے کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سرکاری ادارے کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ نے ڈائریکٹر لینڈ کے قتل کے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے اور مقتول کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔\932