اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال نے تھوک و پرچون نرخنامہ مقرر کردیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 19:50

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال نے تھوک و پرچون نرخنامہ مقرر کردیا ہے۔ جاری نرخ نامے کے مطابق سیالكوٹ كی تحصیل سمبڑیال میں مرغی فارم گیٹ ریٹ زندہ فی کلو گرام289 ، برائلر زندہ فی کلو گرام تھوک303 ،برائلر زندہ پرچون317 ،برائلرگوشت فی کلو گرام459 ، انڈہ فارمی تھوک314 روپے فی درجن، انڈہ پرچون 318 روپے فی درجن، چھوٹا گوشت18 سو روپے فی کلو گرام اور بڑا گوشت 9 سو روپے فی کلو گرام مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ برائلرگوشت میں چونچ ،دانہ والا پوٹہ شامل نہ ہوگا اور کلیجی پوٹہ صاف کرکے وزن میں شامل ہوگا، اسی طرح اصل مہر کے بغیر فوٹوکاپی والی ریٹ لسٹ قبول نہ ہوگی اور یہ ریٹ لسٹ نئی ریٹ لسٹ جاری ہونے تک نافذ العمل رہے گی۔